اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امر خان نے پاکستانیوں کو 'جاہل قوم' قرار دے دیا

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ امر خان نے پاکستانیوں کو 'جاہل قوم' قرار دے دیا۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ امر خان نے نجی خبر رساں ادارے کی میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے جس کے مختلف ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

ایک وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان نے امر خان سے سوال کیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسا مشہور اداکار یا اداکارہ کون ہیں جو اتنی شہرت کے حق دار نہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں امر خان نے پوچھا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کررہی ہیں؟ ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں کیونکہ آج کل ویسے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ایسے کئی پروگرامز چل رہے ہیں جن میں اوور ریٹڈ، انڈر ریٹڈ اور کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

امر خان نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ جہاں ایک اداکار اپنی انڈسٹری کے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرے، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے کیونکہ ہم جاہل قوم ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سوال کا مختصر اور سیدھا جواب یہی ہے کہ ہم جاہل قوم ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، امر خان کا جواب سن کر میزبان نے لاجواب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سوال کا بہترین جواب دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے