اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کرائے جا رہے ہیں: چودھری انوار الحق

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کرائے جا رہے ہیں، ظلم و جبر میں ہونے والے الیکشن کشمیری قوم قبول نہیں کرے گی، مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو گا۔

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج جو ہم سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں یہ خاکی وردی کی قربانی ہے، جہاں مملکت خداداد پاکستان کو خطرہ ہوا وہاں خاکی وردی والوں نے قربانی دی۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے عوام کو آٹے اور بجلی میں ریلیف دیا ہے، ہم کسی صورت حکومت پاکستان کی احسان فراموشی نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ بلوچ لوگوں کی تحریک آزادی میں خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں، کشمیر آزاد کرانے والے یہاں کے لوگ ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے