اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبے کو درپیش مسائل پر گفتگو

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ملاقات کی۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مجموعی معاملات سمیت صوبے کو درپیش مسائل ومشکلات پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان، معاشی استحکام اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق امو پر بھی گفتگو کی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا  نے صدر مملکت کو سوات اور مالم جبہ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دہشتگردانہ حملے، صوبہ کے جنوبی اضلاع اور ضم قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے اور امن و امان کی دن بدن بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے صوبے کی بہتری کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کاوشوں کو سراہا اور خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ اضلاع کے عوام اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے