اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز کپ: مارخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹورنامنٹ چھوڑ کر امریکا روانہ

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹورنامنٹ کو درمیان میں چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپئنز کپ میں مینٹور کی خدمات سرانجام دینے والے مصباح الحق چیریٹی ایونٹس میں شرکت کیلئے ٹورنامنٹ کو ادھورا چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصباح الحق پی سی بی کی اجازت سے امریکا میں طے شدہ چیریٹی پروگرام میں شرکت کیلئے امریکا گئے ہیں۔

مصباح نے مینٹور بنائے جانے سے قبل بورڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ چیمپئنز کپ ونڈو کے دوران امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب مصباح الحق کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ جب مصباح کو بطور مینٹور خاصی رقم ادا کی جا رہی ہے، انہیں چیمپئنز کپ میں اپنے کردار کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یاد رہے مصباح کی مارخورز ایونٹ میں 4 میں سے 3 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے