اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہورنیوز) پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر وفاقی سیکرٹریز، اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی، شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ڈائریکٹرز کے عہدوں کے لیے پانچوں سفارش کردہ ممبران پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ سفارش کردہ ممبران اعلیٰ انتظامی عہدوں پر وسیع متعلقہ تجربہ، مہارت اور تعلیمی پس منظر رکھتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر سے ممتاز پیشہ ور افراد کا انتخاب خوش آئند ہے، اُمید ہے نیا بورڈ ریونیو جنریشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے