اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا جلسہ سمندروں اور پہاڑوں میں بھی ہو تو ورکرز پہنچیں گے: خرم شیرزمان

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ سمندروں اور پہاڑوں میں بھی ہو تو ورکرز پہنچیں گے۔

لاہور جلسے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کا بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج ہے اپنے لیڈر کے بغیر اتنا بڑا جلسہ کرکے دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ورکرز ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا جلسہ سمندروں اور پہاڑوں میں ہو تو بھی ورکرز پہنچیں گے، پنجاب حکومت نے جو وقت دیا ہے کوشش ہوگی اس پر ہی جلسہ ختم ہو۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، پنجاب حکومت سے ایک اپیل ہے کہ عوام کے بڑے اکٹھ کو جلسہ گاہ سے نکلنے میں وقت لگتا ہے، کارکنان پر سختی نہ کی جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے