21 Sep 2024
(لاہور نیوز) وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں جلسے کا شوق بھی پورا کر لے۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سب کا حق، مگر جلسے کو جلسہ اور پُرامن ہی رہنا چاہیے ، احتجاج دھرنے میں تبدیل ہو تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔
رانا سکندر حیات کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کے ساتھ جتنی مخلص ہے، سب کو معلوم ہے ، تحریک انصاف کے لیڈروں کی زہریلی زبان سے خواتین بھی محفوظ نہیں، خواتین صحافی، خواتین لیڈرز بھی تحریک انصاف کی لفظی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈروں کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ان کے کارکنان بھی شرمندہ ہیں، تحریک انصاف جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے ملکی معیشت کی مضبوطی میں ساتھ دے۔