اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے: بلوم برگ

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہورنیوز) امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے اقتصادی اور معاشی اشارے کافی مثبت آ رہے ہیں، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ سال 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرزخریدے ہیں جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک KSE-100 انڈیکس پچھلے ریکارڈ کے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 81459 پر بند ہوا، جس نے دن کے اوائل میں ایک نئی بلندی 81865 کو چھوا تھا۔

بلوم برگ کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی 87 ملین ڈالر کی خریداری ہوئی جو 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جس کے باعث رواں برس گیج میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن ہے۔

اس طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ رواں سال عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک رہی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں بھی بہتری آئی ہے اور مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے کیونکہ افراط زر تقریباً قابو میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے