20 Sep 2024
(لاہورنیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 52 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ 72 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء مہنگی جبکہ 53 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 3 روپے، فی درجن انڈے 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے۔حالیہ ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چاول، دودھ، دہی، مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔