اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیگی اراکین اسمبلی کا مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) ن لیگی ارکان اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہے، پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے مؤثر قرار دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع کرایا گیا سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔

ن لیگی اراکین اسمبلی  نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ قرار دیا جائے کہ جس سیاسی جماعت نے مخصوص سیٹوں کی فہرست نہیں دی وہ مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں، جن امیدواروں  نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ جن آزاد ارکان  نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی وہ دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے