اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو اختتام پذیر

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج  نے حصہ لیا، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربے اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے، انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے