اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں: وزیر اعظم

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پٹرولیم شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گنور گروپ کے چیئرمین توربیون تورنقوسٹ اور ٹوٹل انرجیز کے ریجنل وائس پریذیڈنٹ مہمت جیلیپوعلو  نے ملاقات کی، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیرِ اعظم  نے گنور گروپ کے چیئرمین کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا، چیئرمین گنور گروپ نے پاکستان کے پٹرلیم سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گنور گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

حکام  نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ گنور گروپ پاکستان میں ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص کا معاہدہ کر چکا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی سے اصلاحات کی جارہی ہیں، ہماری معاشی و کاروباری پالیسیوں کے مثبت ثمرات کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین گنور گروپ توربیون تورنقوسٹ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے