اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی انڈر 17 فٹبال ٹیم این او سی کی منتظر

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ روانگی کیلئے این او سی کی منتظر ،پاکستان سپورٹس بورڈ میں این او سی کا معاملہ تاحال زیر غور ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کل تک این او سی کے اجرا کی امید رکھتی ہے، چیمپئن شپ کا آغاز 20 ستمبر سے ہونا ہے اور ٹیم کو کل روانہ ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پی ایف ایف کو این او سی پراسس کے حوالے سے مثبت پیغام دیا ہے، پی ایس بی نے پی ایف ایف کی درخواست وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کو بھجوا دی ہے تاکہ این او سی جاری کرنے کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

پی ایس بی نے پہلے اعتراضات کی بنیاد پر پی ایف ایف کی درخواست واپس کر دی تھی، تاہم بعد میں پی ایف ایف کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے پراسس دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نے وقت کی کمی کی وجہ سے دوبارہ درخواست دینے سے معذوری ظاہر کی تھی، پی ایس بی نے پی ایف ایف کو یہ پیغام دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی دستاویز کو چیئرمین کے دستخط کے بغیر پراسس نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے