اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز) سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزدگی کر دی گئی۔

پی سی بی نے رواں سیزن کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز میں نامزدگی ہو چکی ہے، سلیمہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کر سکیں گی، سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

اس موقع پر سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لئے نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے خوشی کا موقع ہے، موقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکرگزار ہوں، مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے