اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ : این او سی نہ ملنے پر قومی ٹیم کی شرکت مشکوک

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(ویب ڈیسک ) قازقستان کے شہر الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو این او سی نہ ملنے پر شرکت مشکوک ہو گئی۔

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نےکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ ساتھ ہی فیڈریشن سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، دستیاب فنڈز کی تفصیلات اور سٹیٹمنٹ بھی مانگ لی ہیں۔

ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی ٹاپ رینکنگ کے ہیں، منتظمین نے دو دو مرد و خواتین کھلاڑیوں کے اخراجات اٹھانا ہیں، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث دیگر کھلاڑیوں کو ذاتی اخراجات پر جانے کی پیشکش کی گئی، تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے ٹیموں کو کم از کم تین تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی اخراجات پر جانے والے کھلاڑی بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں،ذاتی اخراجات پر کم رینکنگ والے پلیئرز نے حامی بھری لیکن کوئی ٹاپ فائیو سے باہر نہیں ہے۔

ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹاپ فور مردو خواتین کھلاڑیوں کو مِس نہیں کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے