اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی جی ایل ڈی اے کو ایک سے زائد سرکاری رہائش گاہیں رکھنے سے روک دیا گیا

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایک سے زائد سرکاری رہائش گاہیں رکھنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ  نے فیصل مشتاق کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھیں گے، ڈی جی ایل ڈی اے دیگر سرکاری رہائش گاہیں پندرہ روز میں خالی کریں گے، دیگر سرکاری رہائش گاہیں پالیسی کے تحت دیگر افسران کو الاٹ کی جائیں۔

عدالت نے فریقین کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجواتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

درخواست گزار کے مطابق 20 اکتوبر 2023 کو ڈائریکٹر ایس پی یو ایل ڈی اے وزیر خان سے سرکاری رہائش گاہ لے کر ڈی جی ایل ڈی اے کو دے دی گئی، ڈی جی ایل ڈی اے کو پہلے سے ہی دو سرکاری رہائش گاہیں دی گئی ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے کا گارڈن ٹاؤن میں کیمپ آفس جبکہ جی او آر میں بھی سرکاری رہائش گاہ ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ایل ڈی اے قوانین کے مطابق ڈی جی خود کو دو سرکاری رہائش گاہیں الاٹ نہیں کر سکتا، ایل ڈی اے کے وکیل کے مطابق پالیسی کے تحت ایل ڈی اے کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی سرکاری رہائش  گاہ الاٹ کرے۔

عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ایل ڈی اے قوانین کے مطابق ڈی جی کو ایک سے زائد سرکاری رہائش گاہیں رکھنے کا اختیار نہیں ہے، قوانین کے مطابق ایل ڈی اے کے گریڈ 19 یا اس سے اوپر کے افسران کو ایک کنال کی سرکاری رہائش گاہ دی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے