اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حکومت پنجاب کی جانب سے کورٹ فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کی کاوشیں رنگ لے آئیں، حکومت پنجاب کی جانب سے کورٹ فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے کورٹ فیس، مصدقہ کاپی سمیت دیگر عدالتی معاملات پر فیسوں میں کمی کر دی، گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کے بعد بورڈ آف ریونیو کی جانب سے فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لئے ون ٹائم کورٹ فیس 100 روپے مقرر، ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے ہو گی، مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس فی پیج 100 کے بجائے 10 روپے لی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظرثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی، سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس لی جائے گی، کسٹمز، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ کے 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 100 سے کم کر کے 10 روپے کر دی گئی۔

اسی طرح کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر، کورٹ یا اتھارٹی کو کیس کی ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 500 کے بجائے 100 روپے ہو گی، ہائی کورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 200 روپے مقرر، ریکارڈ طلبی کی درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے لی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول، کریمنل کورٹ، ریونیو کورٹ میں وکالت نامہ یا مختار نامہ جمع کروانے پر کورٹ فیس 100 روپے مقرر، ہائیکورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامے پر کورٹ فیس 500 سے کم کر کے 200 روپے ہو گی، فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامے پر کورٹ فیس کو مکمل ختم کر دیا گیا، حکم امتناعی کی درخواست پر کورٹ فیس 500 سے کم کر کے 10 روپے کر دی گئی۔

پنجاب حکومت کے فیسوں میں 5 سو فیصد تک اضافے کے بعد وکلا سراپا احتجاج تھے جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سفارشات مرتب کر کے پنجاب حکومت کو بھجوائیں جنہیں پنجاب حکومت نے مِن و عن تسلیم کر لیا۔

حکومتی فیصلے پر ملک بھر کے وکلا احسن بھون کے اقدام کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے