14 Sep 2024
(لاہور نیوز) جائیداد میں سے حصہ مانگنے پر بھائیوں نے بہنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ بہنوں کا کہنا تھا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، تھپڑوں اور اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا گیا، تشدد سے ایک خاتون بیہوش ہو گئی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس اور ریسکیو کو فوری موقع پر بھجوایا، دو بہنوں نے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگا تھا، طیش میں آ کر بھائی اور بھابیوں نے دونوں بہنوں پر تھپڑوں اور اینٹوں سے بیہمانہ تشدد شروع کر دیا، تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔