اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا۔

9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، اعظم سواتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیئے کہ ہم تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر اکٹھی سماعت کریں گے، اگر ان کیسز میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے تو اس کا ہیڈ کیوں پیش نہیں ہوتا؟

فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ہے، میرا 7 مئی کی مبینہ سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں، میں نے مئی میں ٹویٹ کیے تھے کہ اگر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک کے لیے بہتر نہیں۔

بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے