اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب : سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرمحکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ،میانوالی، بہاولپور ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، راولپنڈی ، فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کی گئیں ،اس دوران میانوالی سے فتنہ الخوارج اور فیصل آباد سے داعش کا ایک،ایک خطرناک دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، دو ہینڈ گرنیڈ ، 26 ڈیٹونیٹر ، 73 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اور اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ، عثمان ، عمران صدیقی ، شانی ، شوکت ، احمد خان ، شیراز محمود ، سعید الرحمٰن اور مستجاب کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان کابتانا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے