اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ن لیگ قاضی فائزعیسیٰ کو زبردستی توسیع دے رہی ہے: علیمہ خان

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے قاضی فائز عیسیٰ کو زبردستی توسیع دے رہے ہیں، ایم این ایز کے بچوں اور گھر والوں کو اٹھا یا جا رہا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے،اگر نہ ہوں تو ہمیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، آئی جی نے ڈیڑھ سال سے کیس کی تفتیش ہی پوری نہیں کی، سب کو پتہ ہے ہم بے گناہ ہیں۔

 علیمہ خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ججز کو الیکٹ کیا جاتا ہے، یہاں ججز کو لگایا جاتا ہے، انسداد دہشتگردی عدالتوں کے سارے ججز کو تبدیل کردیا گیا کیونکہ وہ انصاف کرنا چاہ رہے تھے، ہم کب تک لاقانونیت کو برداشت کریں گے، اگر کل آپ کے بچوں اور گھر کی عورتوں کو اُٹھایا جائے گا تو آپ کس عدالت کے پاس جائیں گے۔

 علیمہ خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن والے قاضی فائز عیسیٰ کو زبردستی ایکسٹینش دے رہے ہیں، آج ایم این ایز کے بچوں اور گھر والوں کو اٹھا یا جارہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے