اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مقتول امیر بالاج کے بھائی کا ویڈیو بیان، چھوٹے بھائی کے قتل کا اندیشہ ظاہر

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) امیر بالاج قتل کیس کے مدعی امیر مصعب نے ویڈیو بیان جاری کر دیا، اپنے اور جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد چھوٹے بھائی امیر فتح کے قتل کا اندیشہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق مقتول امیر بالاج کے بھائی امیر مصعب کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں امیر مصعب کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں ،طیفی اور گوگی بٹ مجھے اور میرے بھائی کو جان سے مارنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، ویڈیو بنانے کا مقصد اپنے اہل خانہ پر ہونے والے ظلم پر بات کرنا ہے ، عرصہ 30 سال سے میری فیملی یہ سب کچھ برداشت کر رہی ہے۔

طیفی بٹ نے میرے دادا مرحوم کو اشتہاریوں سے قتل کروایا،2010 میں میرے والد کو شہید کیا گیا،2024 میں میرے بھائی کو شہید کیا گیا،اپنے اداروں سے پوچھتا ہوں کہ ہمارے ملزمان کہاں گئے؟میرے دادا،والد اور بھائی کے قتل میں گوگی اور طیفی بٹ ملوث ہیں۔

امیر مصعب کا کہنا تھا کہ طیفی اور گوگی بٹ کہاں گئے؟ کیا ہمارے اداروں کو نہیں پتا؟ میری فیملی اور نقصان برداشت نہیں کرسکتی، یہ لوگ ہمیں نقصان پہنچانے کی مسلسل پلاننگ کر رہے ہیں، میری درخواست ہے طیفی اور گوگی بٹ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے