جرم وانصاف
تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم
13 Sep 2024
13 Sep 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔