اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ : پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

پی ٹی آئی اراکین نے بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی عامر ڈوگر، اویس حیدر، سید احد علی شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان نے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم منتخب اراکین قومی اسمبلی ہیں، درخواست گزاروں کو قومی اسمبلی کے احاطہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے وقت کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، درخواست گزاروں کو نامعلوم افراد نے گرفتار کیا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزاروں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت کا حکم نامہ آرٹیکل چار اور دس اے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہم پر فائرنگ کا الزام ہے مگر جائے واردات پر کوئی زخمی نہیں پایا گیا، ایف آئی آر میں درخواست گزاروں کا کوئی مخصوص کردار واضح نہیں کیا گیا، درخواست گزاروں کو پارلیمنٹ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کا 10 ستمبر کا حکمنامہ غیر قانونی قرار دیا جائے ، 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کے حکمنامے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے