اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 10 اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے دس ارکان میں شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ شامل ہیں، زبیر خان وزیر، سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان کو بھی پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ 

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کررہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری ماسک پہن کر ایوان میں پہنچے، وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ مجھے کووڈ کی علامات ہیں لیکن پھر بھی پارلیمنٹ کے احترام میں آیا ہوں، میں نے ابھی تک ٹیسٹ نہیں کرایا۔

ارکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ ان کو واپس بھیج دیا جائے، ڈپٹی سپیکر نے اویس لغاری کو ٹیسٹ کرانے کا مشورا دیتے ہوئے ایوان سے بھیج دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے