(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیرقانونی کمرشل املاک و کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 32 املاک سربمہر کر دیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، ٹیموں نے سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرکے 17 املاک کو سربمہر کر دیا، وحدت روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ روڈ پر کارروائی کرکے 15 املاک کو سربمہر کیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر کچھ املاک کو سیل بھی کیا، ان املاک میں شو روم، نجی سکول، اکیڈمی، گراسری سٹور اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔
آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔