اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں موجود کشمیر پراپرٹی کی فروخت کا حکومتی نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں موجود کشمیر پراپرٹی کی فروخت کے حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

حکومت پاکستان  نے کشمیر پراپرٹی بیچنے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے 7 نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے سربراہ وزیر امور کشمیر تھے، 3 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

کشمیر کونسل کے تین ممبران خواجہ طارق سعید، سردار عبدالرزاق خان اور شجاع خورشید راٹھور نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھا تھا، خط میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کمیٹی پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں میں موجود کشمیر پراپرٹی کو فروخت کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے تھی، کمیٹی میں آزاد کشمیر حکومت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا، فروخت کا مقصد یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس پراپرٹی کو فروخت کر کے جموں کشمیر کے شہریوں کی فلاح کیلئے رقم استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کشمیر پراپرٹی راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ وغیرہ میں انتہائی مہنگے کمرشل مقامات پر موجود ہے، اس کے علاوہ کشمیر پراپرٹی میں زرعی اراضی بھی موجود ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے