اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر ایوب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمر ایوب اور اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

وکلاء نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اسد عمر بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے جبکہ عمر ایوب کے اسلام آباد میں دیگر کیسز کی سماعت ہے۔

عدالت نے عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے قصور میں درج مقدمات میں 96 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ الہ آباد، تھانہ اے ڈویژن قصور اور تھانہ کھڈیاں قصور میں مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے