اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلم اقبال سمیت 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں میاں اسلم اقبال سمیت 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میاں اسلم اقبال، علی ملک اور شہزاد خرم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے گئے مگر وہ گرفتار نہیں ہوئے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان  نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کو قانون کے مطابق اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان علی ملک، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے