اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی 10 ستمبر جمہوریت کے سیاہ دن کے طور پر منائے گی: بیرسٹر گوہر

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سانحہ 10 ستمبر کبھی نہیں بھولے گی۔

انہوں  نے کہا کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے مجھے اور شیر افضل مروت کو  گرفتار کیا تھا، ان کے علاوہ شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا، میں نے پارلیمنٹ میں خود گاڑی سے باہر آکر گرفتاری دی، ہمارے لوگوں کو نقاب پوشوں  نے گرفتار کیا، لوگوں کی گرفتاری کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں۔

مرکزی رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کر کے تھانےمیں رکھا گیا، بعد میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے  کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمان میں رہے، ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتے تھے۔

بیرسٹر گوہر  نے لاہور جلسے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے جلسے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے، ہمارے جلسوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری پارلیمان پر حملے کی مذمت کرتا ہے، ایوان کی توہین ہوئی ہے، سپیکر پر لازم ہے کہ کارروائی کریں۔

مرکزی رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے