اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا جوڑا جل گیا تھا، شادی پر کسی اور کا پہنا: سعدیہ امام کا انکشاف

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا اس لیے شادی پر کسی اور کا جوڑا پہنا تھا۔

سعدیہ امام نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے شادی کے جوڑے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کپڑوں کا کام کرتی تھی، شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا، پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری امی کا پسندیدہ رنگ تھا، مجھے بہت دکھ ہوا، میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے