اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایف ایف کو ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے این او سی ملنے میں مشکلات کا سامنا

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو ایک بار پھر پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی لینے میں مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ( پی ایس بی) نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی ایف ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل دستاویزات کے ساتھ دوبارہ درخواست جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے 22 اگست کو پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ کر این او سی کے لیے درخواست کی تھی۔

تاہم پی ایس بی نے 6 ستمبر کو ای میل کے ذریعے پی ایف ایف کو مطلع کیا کہ درخواست طے شدہ ٹائم فریم سے تاخیر سے موصول ہوئی ہے اور نامکمل ہے۔

پی ایس بی کے مطابق پی ایف ایف نے این او سی کی درخواست ہدایات کے برعکس تاخیر سے جمع کرائی جبکہ درخواست میں شامل دستاویزات پر چیئرمین پی ایف ایف کے دستخط نہیں تھے، جو کہ قانون کے مطابق ضروری ہیں۔

پی ایس بی نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ صرف چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط کو ہی تسلیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کہا ہے کہ وہ دوبارہ مکمل دستاویزات جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 20 ستمبر سے بھوٹان میں کھیلی جانی ہے، اور اس ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے