اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے سندھ، چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 84 فیصد، تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے، پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے