اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

زمبابوے ٹی 10 لیگ: پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(ویب ڈیسک) زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شیڈول زم ایفرو ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا کیونکہ پی سی بی قومی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری ہے۔

ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ کے لیے 5 پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے جس میں شاہ نواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی اس وقت فیصل آباد میں ہونے والے پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال قومی کرکٹر کو لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا۔

پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ زم ایفرو ٹی 10 لیگ کو تاحال آئی سی سی سے منظوری نہیں ملی اس لیے این او سی کیسے دیا جا سکتا ہے، آئی سی سی کی طرف سے لیگ کو منظوری ملنے تک کسی قومی کرکٹر کو این او سی نہیں ملے گا۔

پی سی بی این او سی نہ دینے کی پالیسی پر قائم رہتا ہے تو پھر فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور سلمان ارشاد ہی اس لیگ میں کھیل سکیں گے کیونکہ دونوں کھلاڑی اس وقت پی سی بی کے کسی کنٹریکٹ کا حصہ نہیں۔

دوسری جانب زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے ترجمان کا موقف ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا فل بورڈ ممبر ہے اور اس نے لیگ کرانے کی اجازت دی ہے لہٰذا اب آئی سی سی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے