10 Sep 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر شیخ رشید، صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو بری کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔