10 Sep 2024
(ویب ڈیسک) ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچی، پاکستانی دستہ بارڈر کراس کرنے کے بعد دہلی کےلیے روانہ ہوا، جہاں سے دستہ چنائی جائے گا۔
ساوتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی میں منعقد ہو گی، پاکستانی دستے میں 12 ایتھلیٹس، 3 کوچز اور ایک منیجر شامل ہے۔
پاکستان کے ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے، چیمپئن شپ کی تیاری کےلیے اسلام آباد میں کیمپ لگایا گیا تھا، کھلاڑی اور کوچز بھارت میں اچھی کارکردگی کےلیے پر امید ہیں۔