اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثنا کو دھمکی آمیز کالز موصول، اداکارہ کا سابقہ شوہر اور سسر پر ہراساں کرنے کا الزام

10 Sep 2024
10 Sep 2024

(لاہور نیوز) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ انہیں مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور گاڑی کا پیچھا کیا جارہا ہے، انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اداکارہ ثنا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے، اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ بہت اذیت میں ہیں اور پریشانی سے دوچار ہیں، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہیں اور نہ حصہ لیناچاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ذریعےقانونی چارہ جوئی کرنےجارہی ہیں، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں وہ پیچھےنہیں ہٹیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

خیال رہے کہ 2022 میں اداکارہ ثنا نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے