اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام مہذب ممالک میں پُرامن احتجاج بارے قوانین ہیں: عرفان صدیقی

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز ) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ تمام مہذب ممالک میں پُرامن احتجاج ریگولیٹ کرنے کیلئے قوانین ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمعہ کو اپوزیشن کی تحمل سے بات سنی، شبلی فراز نے جمعہ کو مجھ پر طنز کے نشتر برسائے، شبلی فراز  نے پُرامن احتجاج سے متعلق قانون پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایوان کے ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کی، شبلی فراز کے بیان کو نظر انداز کرتا ہوں، پُرامن احتجاج سے متعلق قانون کوئی نیا نہیں، پانچ جماعتوں  نے بل پیش کیا، دنیا کے تمام مہذب ممالک میں پُرامن احتجاج کو ریگولیٹ کرنے کےلئے قوانین ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایسے 3 قوانین ہیں جس میں سخت سزائیں ہیں، برطانیہ میں پُرامن احتجاج نہ ہو تو 10 سال تک سزا ہے، پُرامن احتجاج کو ریگولیٹ کرنے کےلئے امریکہ میں بھی قوانین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے اندھے اختیارات کو نکیل ڈالی ہے، احتجاج کرنے والوں کے علاوہ یہاں بسنے والے 25 کروڑ لوگوں کے بھی حقوق ہیں، قانون کنٹینرز لگا کر کروڑں خرچ نہ کرنے اور راستے نہ روکنے سے متعلق ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے