اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وارث بیگ کا وسیم اکرم سے چاہت فتح علی کے ' بدوبدی'پر ویڈیو بنانے پر شکوہ

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(ویب ڈیسک) لیجنڈری گلوکار وارث بیگ نے ‘بدو بدی’ پر ویڈیو بنانے پر سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم سے شکوہ کردیا۔

حال ہی میں وارث بیگ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت پاکستانی میوزک کے بارے میں بات کی۔وارث بیگ نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کے دور میں لوگ موسیقی سیکھنا ہی نہیں چاہتے بلکہ اگر کسی کی تھوڑی سی آواز اچھی ہو تو وہ خود کو گلوکار سمجھنے لگتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں موسیقی کے اُستاد موجود ہیں جو کئی فنکاروں کو بےمثال اور شاندار موسیقی سیکھاتے ہیں لیکن ہمارے یہاں لوگ استادوں کے پاس جانا نہیں چاہتے بلکہ سوشل میڈیا کے اس دور نے تو چاہت فتح علی جیسے لوگوں کو گلوکار بنا دیا ہے۔

گلوکار نے وسیم اکرم کی ‘بدوبدی’ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وسیم اکرم سے شکوہ ہے کہ انہوں نے چاہت کے ‘بدوبدی’ پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے کسی گانے پر ویڈیو نہیں بنائی۔وارث بیگ نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم لوگ باصلاحیت فنکاروں کو آگے نہیں لاتے بلکہ صرف سوشل میڈیا پر مشہور لوگوں کو پروموٹ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے