اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کا دورہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد، چیمپئنز کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی رات گئے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیمپئنز کپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ اور انکلوژرز کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے چیمپئنز کپ کے میچز کے لئے گراؤنڈ اور انکلوژرز میں کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ انہوں نے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ چیمپئنز کپ کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں، عرصہ دراز کے بعد بڑے کھلاڑی فیصل آباد کے میدان میں اتر رہے ہیں، چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، امید ہے فیصل آباد کے لوگ چیمپئنز کپ کے میچز کو بھرپور انجوائے کریں گے۔

محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے مزید انتظامات کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں جبکہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے چیمپئنز کپ کے سلسلے میں اقبال سٹیڈیم میں انتظامات کے بارے محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے