اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور سرکل نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑا، نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے، گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا، انسانی سمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

حکام کے مطابق مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے، نیٹ ورک کا بین الاقوامی ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں۔

دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوگئی، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لانے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے