معروف یوٹیوبر'زینب کے پاپا'نے اسلامی تعلیمات سے بھرپور ویڈیوز کی بدولت سب کو پچھاڑ دیا
(ویب ڈیسک)'زینب کے پاپا' نے اپنی اسلامی تعلیمات سے بھرپور ویڈیوز کی بدولت نامور پاکستانی یوٹیوبرز کو شکست دے دی۔
رپورٹ کےمطابق یوٹیوب پر جہاں ڈکی بھائی، کنول آفتاب، سِسٹرولوجی اور معاذ صفدر جیسے یوٹیوبرز اپنی فیملی وی لاگنگ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں تو وہیں ان میں سے ایک ارشد خان المعروف ‘زینب کے پاپا’ بھی ہیں جو اپنی اسلامی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب ویڈیوز بناتے ہیں۔
‘زینب کے پاپا’ کے نام سے مشہور ارشد خان کی اہلیہ پردے میں ہوتی ہیں جبکہ وہ خود بھی معنی خیز ویڈیوز بناکر صارفین کی داد وصول کرتے ہیں۔اب حال ہی میں ‘زینب کے پاپا’ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے تمام نامور یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 7.89 ملین ہے، تیسرے نمبر پر سسٹرولوجی ہیں جن کے 4.69 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر معاذ صفدر ہیں جن کے 4.15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔