فیروز خان نے دوسری بیوی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا،اداکار کے مداح تجسس میں مبتلا
(ویب ڈیسک) انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے۔
رپورٹ کےمطابقفیروز خان کی جانب سے اپنی دوسری اہلیہ زینب دعا کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنےکی خبر سامنے آئی جس کے بعد ایک بار پھر اُن سے متعلق افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔فیروز خان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان کے انسٹاگرام پر فالو کیے گئے افراد کی فہرست شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ زینب کو ایک دو روز میں ہی ان فالو کیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم اُن کے مداح فیروز خان کے جواب کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ فیروز خان نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی دوسری اہلیہ اور شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں تاہم اس حوالے سے اُن کی جانب سے وضاحت سامنے نہیں آئی تھی، پھر انہوں نے دوبارہ منتخب تصاویر شیئر کردی تھیں۔