اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) نیب ترامیم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 190ملین پاؤنڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

اس پر نیب پراسیکیوٹر  نے کہا کہ اگر احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم  نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کیا جس کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے