اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عمران خان کے پارٹی سٹرکچر بارے اہم فیصلے، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے