07 Sep 2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل ظفر اقبال کی وساطت سے فواد چودھری کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چودھری کی طبیعت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
جس پر عدالت نے فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی۔