اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 33 دہشتگرد گرفتار

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 33 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 475 آئی بی اوز آپریشن کئے گئے، کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق کارروائیوں میں لاہور سے کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا، مختلف شہروں سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب، حمزہ جاوید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، 2 ہینڈ گرنیڈ، 26 ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر 73 فٹ، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد گرفتارکئے، کومبنگ آپریشنز میں 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے