اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سے پہلے ماحول بہتر کرے: عمر ایوب

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سے پہلے ماحول بہتر کرے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے کیسز کے لیے این آر او ٹو لیا ہے، عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کےخلاف بوگس کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سےکوئی لینا دینا نہیں، فیض حمید جنرل باجوہ کی منشا کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتا تھا، جنرل باجوہ کو بھی اس معاملے میں سامنے لایا جائے، ہماری حکومت کے دور میں فیض حمید کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو کسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں تھی، تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اسمبلی میں آئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر  نے بتایا کہ مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی کی کسی جگہ ابھی سیریس بات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو بات چیت کا اختیار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بااختیار نہیں ہے، یہ ہائبرڈ سسٹم چل رہا ہے، حکومت اگر سیریس ہے تو بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے کیسز ختم کرے اور حکومت بات چیت سے پہلے ماحول کو بہتر کرے۔

8 ستمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ ہرحال میں ہو گا جبکہ جے یو آئی کے حکومت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود کہہ چکے کہ حکومت میں شمولیت سیاسی موت ہو گی، جس  نے بھی اس حکومت کے ساتھ اتحاد کیا وہی خود ہی سیاسی موت مرے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے