اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گالی یا گولی حل نہیں، ریاست کمزور کرنیوالی کوئی تحریک قوم کو قبول نہیں: وزیراعظم

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گالی یا گولی کسی مسئلےکا حل نہیں، ریاست کو کمزور کرنے والی کوئی بھی تحریک قوم کو قبول نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی پُروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جی ایچ کیو آمد پر وزیر اعظم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ آرمی چیف نے اُن کا استقبال کیا، وزیر اعظم  نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔

 یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، یہ دن ان تمام شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان جان نثاروں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جیم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن اسلحہ پھینک اس سے بھی زیادہ تیزی سے فرار ہو گیا تھا، جس رفتار سے اس  نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور کرنے کی فاش غلطی کی تھی، ملٹری میوزیم میں موجود شرم ناک فرار کے ثبوت ہماری آنے والی نسلوں کو افواج اور قوم کی بے مثال اتحاد اور فتح کی یاد دلاتے رہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں امن کی سرحدیں ہیں، قوموں کو خوشحالی کی منزل امن سے ملتی ہے، امن کے خواہاں ہیں، اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، قوموں کی تقسیم ریاست کو کمزور کرتی ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے پاکستان آواز بلند کرتا رہے گا، ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جنگ ستمبر میں ہمارے جوانوں  نے بے مثال بہادری سے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، وطن پر لخت جگر قربان کرنے والی عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، عظیم ماؤں کے بیٹوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے