اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منکرین ختم نبوت ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں: حافظ طاہر اشرفی

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی منکرین ختم نبوت کے ترجمان ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا الحمرا ہال میں دفاع ختم نبوت دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو لاہور کے قریب ہیں وہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان جائیں، جو چناب نگر کے قریب ہیں وہ چناب نگر جائیں، سب نے ختم نبوتؐ کانفرنسز میں شرکت کرنی ہے چاہے وہ کسی بھی مکاتب فکر  نے منعقد کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے نظریاتی افکار سے اختلاف الگ بات ہے، عقیدہ ختم نبوتؐ اور بات ہے، حالات تقاضا کرتے ہیں دفاع پاکستان اور عقیدہ ختم نبوتؐ کے لیے ہم ایک ہو جائیں، آج تو ہم خلافت کا نعرہ ہی بھول گئے ہیں کہیں پرچہ نہ ہو جائے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا یہ ملک خلافت راشدہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، اب تو خلافت کا نام بھی کوئی نہیں لیتا، اقوام متحدہ میں ختم نبوتؐ کا مقدمہ ہمارے اکابرین  نے لڑا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا میں کیا ہو رہا ہے، نائن الیون کے بعد سازش تھی کہ مدارس اور فوج کو لڑا دو، پاک فوج کا ہر جوان جو شہادت کا طالب ہے ہمارے لیے وہ سر کا تاج ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا اور عراق کو تباہ کر دیا گیا، اب ان کا ہدف پاکستان اور وہ ممالک ہیں جو بچ گئے ہیں، آج آپ کو تقسیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، فتنے نکل رہے ہیں جو منکرین ختم نبوت کے ترجمان بنے ہوئے ہیں وہ ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے